چیف جسٹس کےنام پرسوشل میڈیاپرجعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے گردگھیراتنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اےسائبرکرائم نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے اور چلانے والے ملزمان کےگردگھیراتنگ کرلیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کےنام سےسوشل میڈیاپر5جعلی اکاؤنٹس ہیں۔فیس بک اورپی ٹی اےسےملزمان کی شناخت کیلئےمددمانگ لی ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے فیس بک اورپی ٹی اےسےملزمان کی شناخت کیلئےمددمانگ لی ہے، ملزمان تک رسائی کیلئےتحریری درخواست دی ہے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   اویس مظفر ٹپی نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں