پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کر لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے دستے نے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق توحید آباد میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شدید موسمی حالات کے دوران علی الصبح سوا تین شروع کیا گیا، پاک فوج کے دستے سمیت ائیرفورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس سے قبل پاک فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ توحید آباد میں سیاحوں کے بھٹکنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا تھا، سول انتظامیہ بھی ریسکیوآپریشن میں تعاون کررہی ہے، ریسکیوٹیم کے پاس دوایاں اورخوراک موجود ہے، شدید برفباری اورنہ چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں جب کہ سڑکیں کلیئرکرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

5 thoughts on “پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *