پشاور میں فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی

Spread the love

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے.پولیس کے مطابق حیات آباد فیز تھری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے طالب علم ابوہریرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.خضر نامی طالبعلم زخمی ہوا جسے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل 4 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں