ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق اریبہ کا آخری خط منظر عام پر آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق 13 سالہ لڑکی اریبہ کا اپنی سہیلی کو لکھا آخری خط منظر عام پر آگیا جس میں اس نے ناراض سہیلیوں کو منانے کیلئے التجا کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موصولہ خط میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 13 سالہ اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی سہیلیوں کو کسی بات پر منانے کی بات کی۔
خط میں اریبہ نے کہا کہ ہیلو اقرا تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی۔اریبہ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ اقرا پلیز جنت کو بھی منالو، اسے بتاؤ کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حساس اداروں سے بات نہیں کی جاسکتی تو پھر عمران خان کوحکومت کرنے کا کوئی حق نہیں :ایاز امیر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں