سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے، جے آئی ٹی پر وقت ضائع کرنیکی ضرورت نہیں، بختاور بھٹو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے لہٰذا جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک ٹویٹ میں بختاور بھٹو نے کہا سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں۔ کوئی بھی شخص یونیفارم میں ہونے کے باعث قانون سے بالاترنہیں۔ ہر شہری کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ نے مرغی چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں