کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سےٹریفک پولیس اہلکار قتل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر کے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ گارڈن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کا شکار ہو گیا۔ مقتول کی شناخت احتشام احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگی ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک جاوید مہر کے مطابق شہید اہلکار کو 30 بور پستول کی تین گولیاں لگیں۔ جبکہ جائے وقوع سے تیس بور کے دو خول بھی ملے، جنہیں فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔ مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007 میں بھرتی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   کوئٹہ میں دھماکہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں