سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا : محمو د الرشید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہواتو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ، کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی کی تفتیش کے بعدجرم ثابت ہوجاتاہے تو ذمہ داروں کوسزا ملے گی، کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملہ پر کسی کو مستعفی نہیں ہوناچاہئے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ ساہیوال میں فرق ہے، وہاں دن دہاڑے حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی تفتیش کے بعد اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوتاہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

13 thoughts on “سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا : محمو د الرشید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *