حساس اداروں سے بات نہیں کی جاسکتی تو پھر عمران خان کوحکومت کرنے کا کوئی حق نہیں :ایاز امیر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اگر حساس اداروں سے بات نہیں کی جاسکتی تو پھر عثمان بزدار اور عمران خان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ راجہ بشار ت سی ٹی ڈی کا دفاع کررہے ہیں تو اس کامطلب ہے کہ پنجاب حکومت اس کا دفاع کررہی ہے ، پنجاب حکومت ا س کا دفاع کررہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان اس کا دفاع کررہے ہیں ، اگر ایساہے تو پھر وزیر اعظم مگر مچھ کے آنسو کیوں بہا رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا یہ واقعہ کل ہوا ہے اور ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا ، ایک محکمہ کے لوگ اس میں ملوث ہیں ، اب ان کے خلاف کچھ کرنا ہے یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ لوگ وزیر قانون کی پریس کانفرنس کے بارے میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ”دیکھی ہے یہ پریس کانفرنس“ اب پتہ نہیں کہ ان کو شرم آئیگی یانہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس تو چار سال سے بگڑی ہوئی ہے ، یہاں پر تو ہوتا ہی ایسے ہے ، اگر حساس اداروں سے بات نہیں کی جاسکتی تو پھر عثمان بزدار اور عمران خان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *