سانحہ ساہیوال پر پوری قوم افسردہ،چیف جسٹس سے درخواست ہے معاملے کی خود تحقیقات کرائیں، سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوراپاکستان ساہیوال واقعہ پرافسردہ ہے،آج پتہ چلایہ ادارے کیاکام کررہے ہیں، قوم بےگناہ شہریوں کے قتل پرپریشان ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چندگھنٹے میں حکومت نے 6،7 باربیان تبدیل کیے،حکومت کاموقف ہے شہیدافرادکاتعلق دہشتگردوں سے تھا،چیف جسٹس سے درخواست ہے معاملے کی خودتحقیقات کرائیں،اس واقعہ کوبنیاد بناکرشہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوساہیوال واقعہ کاجواب دیناپڑےگا،یہ کوئی سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے،ہم حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کوکس نے قتل کالائسنس دیا؟اگریہی کام کرناتھاتوعدالتوں کوتالے لگادیں۔