خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت 1 کروڑ تک مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انتہائی مطلوب 22 خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18 دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1 کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے۔ فہرست کے مطابق زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی فہرست کی تفصیلات کے مطابق ان 22 انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سب سے خطرناک مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ہے، یہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز پر خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے 5 مقدمات میں مطلوب ہے، حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی ہے جبکہ سندھ حکومت نے 10 لاکھ روپے اضافی انعام رکھا ہے۔
دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہدہے جسکا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، یہ سابق صدر جنرل مشرف پر حملے سمیت 5 مقدمات میں مطلوب ہے اور اس کے سر کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد رانا محمد افضل عرف فضل اللہ، جو القاعدہ اور طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کرتا ہے، کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے سرکی انعامی رقم مقرر کرنے کیلئے وزردات داخلہ کو تحریری طور پر لکھ دیا گیا ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے،آصف زرداری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں