اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کا ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ۔ جمعہ کو وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پہلی بار ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا بیس اکٹھا کیا جائے گا۔عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے کے آغاز کے لئے محکمہ شماریات کی خدمات لے لی گئیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا۔عثمان ڈار نے کہاکہ تعلیم ،صحت یا روزگار؟ نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ کس صوبے میں نوجوانوں کو کونسے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائے گی۔عثمان ڈار نے کہاکہ حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لے گی۔

8 thoughts on “اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کا ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *