امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ کارگل کمپنی کے ہیڈ آف گلوبل اسٹریٹیجی اور چیئرمین کارگل ایشیا پیسفک ریجن مارسل اسمٹس کی سربراہی میں کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے صدر گرٹ جین وان ڈین اکر پر مشتمل ایک ایگزیکٹو ٹیم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی افسران سے ملاقات کی، جس کے دوران کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ کارگل کمپنی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں زرعی تجارت، سپلائی چین، خوردنی تیل، ڈیری مصنوعات، گوشت اور انیمل فیڈ کی مارکیٹ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کمپنی کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ رپورٹ کے مطابق کارگل کمپنی پاکستان میں ڈیری انڈسٹری میں جدت لائے گی اور کمپنی کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   صدام حسین کی قصیدہ گوئی جُرم نہیں: عراقی جوڈیشل کونسل

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں