آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے، 30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا، امید ہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھااوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہےہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے، ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔

انہوں نےکہا چینی بینکوں نے دو ارب ڈالرہمیں واپس کردیئےاورہم نےساڑھے پانچ ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا۔

آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین سے ہمدردی کیلیے پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سیلاب متاثرین اور غریبوں کیلیے پاکستان کو ہمدردی کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے آن لائن میٹینگ ہوئی جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے غریبوں اور پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز پر ہمدردانہ غور کے لیے رضامندی کا عندیہ دے دیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی امداد کے اخراجات کے تخمینے اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینے پر مضبوطی سے کار بند رہا جائے گا۔

ورچوئل میٹنگ میں دونوں فریقین نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر سیلاب کے اثرات پر بات کی گئی۔

آئی ایم ایف نے غریبوں اور پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ زر اعانت پر ہمدردانہ غور کے لیے اپنی رضامندی کا عندیہ دیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوویں جائزے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پربات چیت اور جائزے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔