لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،انڈر پاس ڈوب گئے

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن، تاج پورہ، قرطبہ چوک، جوہر ٹاؤن اور گلشن راوی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر فیکٹری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ

قذافی اسٹیڈیم، گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور قرطبہ چوک میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے شہری انتہائی پریشان نظر آئے

گوجرانوالہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   انصاف صحت کارڈکی نیلامی سے متعلق کیس،وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ طلب

فیصل آباد، جہلم، خوشاب، شکر گڑھ، ملاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔