پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کوئی عوامی لیڈر نہیں، انہیں تو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ہانڈی میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں اسی طرح پرویز الہٰی بھی ہماری ہانڈی کا ایک ضروری مسالا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں، عوامی لیڈر تو عمران خان ہیں۔