پی ٹی آئی کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

Fawad Chaudhry

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ای سی پی حکام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے،

یہ پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ سویلین حکومت نے آئین کو پامال کرنے کا اقدام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام کے لیے آئین کی حفاظت کرنا ضروری ہے

پوری عوام سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، ’’میں ججوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کو بچانا ان کا کام ہے‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا،

سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتا نہیں حکومت میں آنےکےبعد کیا ہوگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے،

ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےکیلیے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کےخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں،

96 مرتبہ ایسوسی ایشن نےالیکشن کمیشن کے فیصلےکومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھےکھڑی ہوگی۔