معیشت کے لئے اچھی خبر ،چین سے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر ملیں گے

dollar

چین سے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر ملیں گے ، رقم چین کی جانب سے 1.3ارب ڈالر کا تسلسل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سےپاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو ملیں گے، اس سلسلے میں تمام کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رقم چین کی جانب سے 1.3ارب ڈالر کا تسلسل ہے،

چین کے کمرشل بینک نےپاکستان کیلئےقرض کی رقم رول اوورکی تھی ،

پاکستان پہلےاس قرض کو واپس کرچکا اب رول اوور کیا جا رہا ہے،

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ،

فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے،
چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رورل اوور کی منظوری دی تھی،

پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔