سینئر رکنِ امریکی کانگریس بریڈ شرمین سے عمران خان کا رابطہ

سینئر رکنِ امریکی کانگریس بریڈ شرمین سے عمران خان کا رابطہ

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس گفتگو کے حوالے سے بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی مشرف کی شیڈو حکومت ہے، عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے کی چیز پانچ کی ہوگئی، پیپلز پارٹی

امریکی رکن کانگریس نے موسمیاتی کانفرنس معاملے پر پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی.ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔