چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا۔

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی بطور صدر تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس پر عمران خان کی منظوری کے دستخط بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی ولی عہد کے پروگرام میں تبدیلی،17 فروری کو پاکستان آئیں گے

نوٹی فکیشن وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر، نائب صدر برائے میڈیا فواد چوہدری اور فوکل پرسن شیری مزاری کو بھی بھیجا گیا ہے۔