ن لیگ لائرز فورم کی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ جج کے خاندانی ذرائع نے مبینہ آڈیو لیک کے الزامات مسترد کردیے

درخواست میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔