پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال، 14رکنی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے

لاہور: وزیراعظم اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہبازشریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا۔ جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ تیار! کون سی چیزیں سستی اورکون سی مہنگی ہونیوالی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے 2014 والے آئین کو بحال کر کے 2019 کا آئین منسوخ کردیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری 2014 کے آئین کو بحال کرنے اور 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   سلیم ملک کی پی سی بی پر شدید گولا باری

کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر،ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔

کمیٹی پی سی بی کا 2014کا آئین بحال کرنے کیلئے کام کرے گی اور 120روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔