آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

جدہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

سعودہ ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون شروع کررہے ہیں، چاپانی سفیر

اس دوران، انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت دو شہری شہید اور چار زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کے لیے اعزاز ہے، سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ، افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔