65 سال سے زائد عمر کے افراد کےحج پر پابندی عائد

ریاض: سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پرپابندی عائد کردی۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج 2022 کے عازمین کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں۔

ہدایت نامے کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کوحج کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین حج کے لئے سعودی وزارت صحت کی منظو کردہ کورونا ویکیسین لگوانا اورسعودی عرب آمد سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   ساڑھے 7ارب روپے دو باہر چلے جائونوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دیدی

سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامے پرسختی سے عمل درآمد کرانے کا کہا گیا ہے اورخلاف ورزی کی صورت میں ائیرلائنز پرجرمانے بھی کئے جائیں گے۔