حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ

سرینگر: بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیتے ہوئے آج سزا سنائی جانی تھی۔ نئی دہلی میں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سہ پہرسنایا جائے گا۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک کو مجرم قراردیا تھا۔یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔