اولمپیئن مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا چچا قاتل نکلا

راولپنڈی: اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا تین ماہ بعد ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے تین ماہ بعد قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، تیراک کا سگا چچا قاتل نکلا جس نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   ” دہشتگردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں “ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے قتل پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا شرمناک ترین بیان

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، مقتول کھلاڑی کا قاتل اسکا سگا چچا نکلا، ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ٹرمپ کے قابو میں رہیں گے،عمران خان

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔