شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی جس میں سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فائرنگ کاواقعہ 13اپریل کو پیش آیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کا لہو پوری قوم پر قرض ہے، ہم اس کی بوند بوند کا حساب لیں گے، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ و سلامتی کا فرض ادا کرنے والے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔