لاہور کی تاریخ میں سب سے بڑی بولی46 کروڑ 30 لاکھ ایک کنال تک پہنچ گئی

لاہور: ڈاون ٹاون کے پہلے پلاٹ ڈاون ٹاون ۱ 46 کروڑ 80لاکھ فی کنال میں فروخت ہوگیاہے۔ ڈاون ٹاون ۱ کی سب سے ذیادہ بولی پوٹھاربلڈرز نے لگائی۔

ترجمان سی بی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور ڈاون ٹاون کی نیلامی جاری۔ ڈاون ٹاون فائیو کا کل رقبع 10کنال ہے۔ کینگڈم ویلی نے ڈاون ٹاون فائیو کی بھی سے سب سے ذیادہ بولی لگائی۔ کنگڈم ویلی نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ڈاون ٹاون فائیو 42کروڑ فی کنال پر خریدا۔

لاہور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل سی بی ڈی ڈٰی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی)پنجاب بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے پہلے منصوبہ بند ڈاون ٹاون لاہور ڈاون ٹاون کو نیلام کر کے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ایل سی بی ڈی ڈٰی اے اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے لاہور ڈاون ٹاون کی نیلامی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ ممکنہ بولی دہندگان نے لاہور ڈاؤن ٹاؤن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سی بی ڈی پنجاب نے بزنس کمیونٹی کے لئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

لاہور ڈاؤن ٹاؤن میں 12 اور 14 کنال کے درمیان 7 مخلوط استعمال شدہ کمرشل پلاٹ شامل ہیں، جو ڈویلپرز کو بہت سازگار ضابطے فراہم کرتے ہیں۔ لاہور، گلبرگ، مین بلیوارڈ کے دل میں اپنے مثالی محل وقوع اور پانچ سال کی آسان اقساط کی وجہ سے لاہورڈاؤن ٹاؤن کی اپنی اہمیت ہے۔

گرینڈ آکشن ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے پنجاب کی سب سے بڑی بولی ثابت ہوئی جس میں بھاری رقم کی بولی لگائی گئی۔ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کی عالیشان نیلامی کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی میں سی ای او (ایل سی بی ڈی ڈی اے) عمران امین، سی او او (ایل سی بی ڈی ڈی اے) بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، سیکرٹری کالونیز حکومت پنجاب جمیل احمد، (ایل سی بی ڈی ڈی اے) کے بورڈ ممبران میں سے سمیرا عابد، علی کامران، علی جیوری میں شامل تھے۔ بڈرز میں اے ایس سی حسنات، سمامہ خان رندھاوا، نووا گروپ، پوٹھار بلڈرز، ایچ این ڈویلپرز، کنگڈم ویلی، گرینڈ آرک بلڈرز اور جلال خان بلال خان بلڈرز اور دیگر بلڈرز اور ڈویلپپرزنے نیلامی میں حصہ لیا۔ CBD پنجاب نے بولی نیلامی کے پورے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او(ایل سی بی ڈی ڈی اے)، جناب عمران امین نے کہا: ”ہمیں لاہور ڈاون ٹاؤن کے لیے لاہور پرائم سے کہیں زیادہ بہتر رسپانس ملا ہے، جو اس بات کی روشن علامت ہے کہ سی بی ڈی پنجا ب نے جو وعدے کئے ان کو پورا کر رہا ہے۔ لاہور ڈاون ٹاؤن تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں متاثر کن اور نئی شروعات کی علامت ہوگا۔ سازگار ضابطے، اونچائی 500+فٹ اور ایف اے آر 1:15 اس پروجیکٹ کی اہمیت اور انفرادیت ہیں۔ سی بی ڈی کی ٹیم خلوص نیت سے اس پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ اس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے روشن مستقبل کو فائدہ پہنچے گا۔

لاہور ڈاؤن ٹاؤن لاہور کا نقشہ بدل دے گا۔ یہ نہ صرف زمین کی نیلامی بلکہ ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ لاہور ڈاون ٹاؤن ہماری آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کو ایک معاشی طور پر مستحکم فلاحی ریاست بنانے کے لیے ایک قدم ہے۔ لاہور ڈاؤن ٹاؤن سی بی ڈی پنجاب کا ملک کی بہتری کے لیے بے پناہ کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ CBD پنجاب عالمی مظبوط اقتصادی ریاستوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ جلد ہی ہم لاہور کی اسکائی لائن میں ایک بہتر اور وسیع تر تبدیلی دیکھیں گے۔

لاہور ڈاؤن ٹاؤن ون پوٹھار ڈویلپرز نے 6.5 بلین میں، ڈاؤن ٹاؤن ٹو کو نووا گروپ نے5.1 بلین میں، ڈاؤن ٹاؤن تھری کو اونیکس ڈیولپرز 4.0 بلین میں، ڈاؤن ٹاؤن فور کنگڈم ویلی نے 3.6 بلین میں، ڈاؤن ٹاؤن فائیو کنگڈم ویلی نے 4.2 بلین میں، ڈاؤن ٹاؤن 6 گرینڈ آرک بلڈرز کو 5.28 بلین میں اور ڈاؤن ٹاؤن7 اے ایس سی کنسٹرکٹر نے خریدا۔ اتھارٹی نے لاہور ڈاون ٹاون کی نیلامی سے 34.89بلین کی سرمایہ کاری حاصل کر پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔