شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جب کہ اس دوارن شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مبین عرف مجروح مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔