وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پہلے ہی روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔