کابل میں 2 بم دھماکے، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

کابل: افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے.

افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نے بم دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلا دھماکا پولیس ضلع 13 میں ہوا جہاں 3 خواتین زخمی ہوگئیں جب کہ دوسرا دھماکا پولیس ضلع 3 میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   چینی ڈکیتی کی حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی کا اعترافِ جرم ہے،میاں شہبازشریف

افغان حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ممکنہ طور پر ان دھماکوں میں داعش خراساں ملوث ہے جس کے خلاف افغان فورسز کارروائیاں کررہی ہیں۔

دوسری جانب آج افغان فورسز کی کابل میں کارروائی کے نتیجے میں داعش خراسان کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔