لیجنڈعمر شریف انتقال کرگئے، تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی

کراچی: مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کرگئے، چند روز قبل عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کا جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلائیسز ہوا تھا۔عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگ‘ کے ذریعے علاج کیا جانا تھا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی

چند ہفتے قبل عمر شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایران میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ کا وزراعظم کے نام خط

معروف اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے سندھ حکومت نے والد کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سندھ حکومت مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات کررہی ہے۔