دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی، وزیراعظم

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اورڈرپوک لوگ قوم نہیں بنا سکتے، بڑا مافیا کہتا ہے ہمیں این آراودو اورباقی مجرموں کوپکڑو، باہربیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی میں بیٹھے ہیں، مافیازکے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا، یہ لوگ باہر بیٹھے تقاریرتو کرتے ہیں لیکن پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے، مافیا تویہاں کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے۔ پاکستان کے یہ مافیا قانون کی بالادستی کے خواہاں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف

وزیراعظم نے کہا کہ آبادی تیزی سے بڑھنے سے پچھلے سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑی، ابھی سے پلاننگ کرنا اپنی بڑھتی آبادی کواناج دینا ہے۔ پاکستان میں زیتون کا انقلاب آرہا ہے، زیتون کا تیل ہم دنیا میں امپورٹ کرسکتے ہیں، پانی کواسٹورکرنا اورمناسب استعمال بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم کا 980 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعظم نے کہا کہ اناج اگانے سے فرق نہیں پڑے گا لیکن امپورٹ سے فرق پڑے گا، ہمارے پاس زمینیں ہیں ہمیں عقل کا بہتراستعمال کرکے خود کفیل بننا چاہیے، شوگرمافیا کسانوں کوپیسہ نہیں دیتا تھا، ہم نے قانون سے زورلگا کردلوایا۔ قبائلی اضلاع میں اراضی مسائل ہیں، وزیراعلیٰ کوحل کرنے کی ہدایت دی ہے۔