زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے

کراچی: آئی ایم ایف سے اسپشل ڈرائنگ رائٹس میں سے پاکستان کو 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 27 اگست کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 27 ارب 22 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ ہفتہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا فنڈ موصول ہوا گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذخائر میں 2 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   تحریک انصاف کی حکومت کا 7ماہ کا قرضہ پاکستان کے 30 سال کے قرضے سے زیادہ ہو گیا

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔