افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے افغان معاملہ پر پاکستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی کہا تھا کہ آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکیں گے تاہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کی دھمکی کی ای میل ممبئی سے بھیجی گئی تھی، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نصاب پڑھانے سے قوم تقسیم ہورہی تھی، پہلی بار مدرسوں میں ماڈل نصاب پڑھایا جائے گا جس کی خوشی ہے، آٹھویں،نویں اور دسویں میں سیرت النبی پڑھائیں گے۔