وزیراعظم کی چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔ وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔

تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔ وشرکاء نےتقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے، اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، وزیرِاعظم کی وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔