سیاسی حریف کٹھ پتلی کوگرانےمیں سنجیدہ نہیں، بلاول زرداری

عباس پور: بلاول بھٹو زرداری نے عباس پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، بنی گالا کی طرف آئیں اور کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، منافق جھوٹ بولتاہے اور یوٹرن لیتاہے، پچاس لاکھ گھربنانےوالےنےلوگوں سے چھت چھین لی، کشمیریوں کی ذمہ داری ہےکٹھ پتلی سے خود کو بچائیں، کشمیرکےعوام نے سب کو بھگتاہے، کٹھ پتلی پورے ملک کا خون چوس رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ کی اہم بیٹھک

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم تین سال سے اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنے سیاسی مخالفین کوملنےجیل تک پہنچے، لیکن ہمارے سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانےمیں سنجیدہ نہیں، ہم عمران کو ایک انچ کی بھی گنجائش نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن میں ہم نے عمران خان کو شکست دی، جبکہ ہمارے دوست چاہتے تھے کہ ضمنی الیکشن عمران کو تحفے میں دیں، پاکستان پیپلز پارٹی کسی کے پاؤں نہیں پکڑےگی، آپ کہتے تھے آر یا پارہوگا، اب پاؤں پکڑ رہے ہو، نظریاتی سفرآرپارسے ہوتے ہوئے پاؤں پکڑنےتک پہنچ چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   خان صاحب کو جلد پتا لگ جائیگا شاہ محمود کیا چیز ہیں، بلاول

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کے فیصلےکودہلی اور اسلام آباد کو مانناپڑے گا، کشمیری حکم کریں کل جنگ کریں تو کل جنگ ہوگی، کشمیرکےعوام کےساتھ مل کر مقبوضہ وادی کا مقدمہ لڑیں گے، کشمیرکیلئےہزارسال جنگ کرناپڑےتوکرینگے، مقبوضہ کشمیرمیں جوظلم ہورہاہےوہ آزادکشمیرکےعوام کیلئےناقابل قبول ہے، اس طرف ظلم کے پہاڑتوڑےجارہےہیں،عمران کا جواب ہوتاہےمیں کیاکروں؟؟، مودی کےظلم پرعمران خان کا جواب سے کیا آپ مطمئن ہو، ہم مودی کیلئےدعامانگتےہیں نہ اسے شادیوں کی دعوت دیتےہیں۔