یوسف خان المعروف دلیپ کمار انتقال کرگئے

ممبئی: برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار98 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے’’شہنشاہ جذبات‘‘ کہلائے جانے والے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی ہسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ دو بار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پرطالبہ کی خودکشی

گزشتہ ماہ 6 جون کو دلیپ صاحب کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ انہیں 11 جون کو گھر واپس لے آئے تھے۔ تاہم ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے پر انہیں گزشتہ بدھ 30 جون کو دوبارہ ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ڈاکٹرز کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کی معیشت بہت بڑے معاشی بحران کا شکار،خطرناک پیش گوئی کردی گئی

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’’ٹریجڈی کنگ‘‘ دلیپ کمار نے بدھ کی صبح 7:30 بجے ممبئی کے کھار ہندوجا ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔
دلیپ کمارکے انتقال کی خبر ان کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’انتہائی دکھی دل اور گہرے رنج غم کے ساتھ میں ہمارے محبوب دلیپ صاب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں جو چند منٹ قبل اس دنیا کو چھوڑ گئے۔ ’’ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے‘‘۔