مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فضائیہ پر بموں سے حملہ

سری نگر: جموں ایئرپورٹ پر قائم بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن میں بم دھماکوں میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کو2 سال مکمل

تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جموں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ائیر فیلڈ میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ

ڈی جی پولیس نے مزید کہا کہ ایسا ہی بارودی مواد شدت پسند تنظیم کی جانب سے ایک پُرہجوم مقام پر بھی نصب کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے ناکارہ بنادیا تھا۔