کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ،پاکستانی شہری پر چاقو سے حملہ

کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔نجی ٹی و ی کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے محمد کاشف نامی پاکستانی نژاد پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور بازو پرگہرے زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں:   فلسطینیوں کے لیےUSAID کی امریکی امداد سرکاری طور پرروک دی گئی

کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھاجس کے دوران چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیےاوران پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔