پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقی، دہشت گردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ

کراچی: پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقیں امن 21ء کامیابی سے جاری ہیں جن کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشاہدہ کیااور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی بحری مشقیں امن 2021ء کا مشاہدہ کیا۔ بحری مشقوں کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا۔ امن 2021ء میں 40 سے زائد ممالک کے بحری اثاثے اور دستے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے فناننشل ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم

امن مشقوں کی سیریز کی یہ ساتویں مشقیں ہیں جو 2006ء سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جارہی ہیں۔ امن مشقیں 11 فروری سے 16 فروری تک جاری رہیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشقوں میں غیر روایتی خطرات، مشترکہ آپریشنز سمیت مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس کے پیش نظر مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقوں کے دوران شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ انہوں نے کثیرالمکی مشقوں کے انعقاد کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ یہ مشقیں دہشت گردی اور میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کےطور پر دیکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:   انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: جسٹس امین الدین کی کیس سننے سے معذرت، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے، امن 2021ءکا کامیاب انعقاد علاقائی امن و استحکام کے پاکستان کے عزم کی تائید ہے۔