اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس بار مرکزی بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیتری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی ریٹ کو 7فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، اور مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ طلب کے دباو کا سامنا نہیں ہے، اور افراط زر کی صورتحال مستحکم ہے، پہلے کے مقابلے میں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، معاشی بحالی کو اسپورٹ کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی برقرار رکھنا ضروری ہے۔