ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف 431 رنز کا پہاڑ کھڑاہوگیا

Spread the love

نیپیئر: ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 30 رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔ شان مسعود 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ عابد علی 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نائٹ واچ مین عباس علی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا سرفراز احمد پر پابندی کے آئی سی سی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کھیلے کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 222 رنز بنالیے تھے جس کے بعد دوسرے پاکستنانی بولرز نے بقیہ 7 وکٹیں حاصل کرکے کیویز کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:   بگ بیش کے حیدر علی سے رابطے

واضح رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کر رہے ہیں۔ شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، حارث سہیل، فہیم اشرف، یاسر شاہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ فائنل الیون کا حصہ ہیں۔عمران بٹ، ظفر گوہر، سرفراز احمد اور سہیل خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست