فلپائن میں کرسمس تقریبات کے دوران 6.3 شدت کا زلزلہ

Spread the love

منیلا: فلپائن کے صوبے بتنگاس میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتنگاس کے جزیرے لوزون میں زلزلے کے جھٹکے اُس وقت محسوس کیے گئے جب وہاں کرسمس سے متعلق تقریبات جاری تھیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی جس کا مرکز جزیرے لوزون میں تھی اور گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جو دارالحکومت منیلا سے 90 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کلبھوشن کی بریت کیس ،عالمی عدالت انصاف نے بھارتی درخواست مسترد کردی

زلزلے جھٹکوں کے باعث چرچ میں کرسمس کی رسومات کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم بعد میں تقریب کو مکمل کیا گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں حضرت عیسی علیہ السلام کے جنم دن کی مناسبت سے آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تاہم کورونا وبا کے باعث تقریبات کو مختصر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   افغان طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا