شاداب خان زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سے باہر

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم وہ انجری کے باعث ایک روزہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے اور اب کہا جارہا ہے کہ وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

زمبابوے کے خلاف سیریز سے پہلے انجری کا شکار ہونے والے شاداب خان بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کررہے تھے تاہم اب ان کی انجری میں بہتری آرہی ہے لیکن انہیں مینجمنٹ نے انہیں مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ واضح رہے پاکستان نے ایک روزہ سیریز میں زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔