شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی

Spread the love

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی درجہ بندی کے تحت محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں 8 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ان کے علاوہ ٹاپ ٹونٹی باؤلرز میں شامل پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد عامر ہیں جوآٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل5 کے تمام میچ ملتوی

سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض بھی چھ درجہ ترقی پاکر 60ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز کے آخری میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین 202ویں پوزیشن سے 120 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر باؤلرز میں شاداب خان کا 30واں، عماد وسیم کا 40واں، عثمان شنواری کا44واں اور حسن علی کا 49واں نمبر ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے،بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے اورافغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   قومی کرکٹ ٹیم کی کینبرا آمد، عشائیے میں شرکت