فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے

Spread the love

ارجنٹائن: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔

60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل 4,کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوشکست دے دی