کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 3000 سے تجاوئز، 59 افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد: گزشتہ ایک دن کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 اموات سامنے آگئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس، چین اور امریکا میں لفظی گولہ باری

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار033 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اوراسلام آباد میں 27 ہزار979 اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا کا دوسرا مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی