آزاد کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن

Spread the love

میرپور: آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ

جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، سرکاری دفاترمیں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار ، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کا 9 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ

انٹری پوائنٹس پرسخت اسکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری وبا نے شدت پکڑ لی ہے اور مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی کےعوام کےساتھ پوری ہمدردیاں ہیں، شبلی فراز