کورونا سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس فری کی منظوری

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:   یکم جنوری سے ایف بی آر کا نام تبدیل، پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا

کابینہ نے پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹی فکیشن کا اجرا، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق موخر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:   روپے کے مقابلے میں ڈالر مزیدسستا، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر