پاکستان اور ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، فرانس

پیرس: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر پر وہاں کی حکومت نے مکمل ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے پاکستان اورترکی سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔

فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت‘‘ کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حج کے دوران 78 کیٹرنگ کمپنیاں حجاج کو 12 لاکھ کھانے فراہم کریں گی

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق فرانس میں حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردووان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ دیتے ہوئے، مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔